جرمنی ،ہسپتال میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک، 34 زخمی

جرمنی کے شمال مشرقی شہر لودوِگس لسٹ میں ہسپتال میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔

برلن۔2جولائی (اے پی پی):جرمنی کے شمال مشرقی شہر لودوِگس لسٹ میں ہسپتال میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ آگ جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے چار بجے ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کی چھت میں لگی ۔ فائر بریگیڈ زنے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، تاہم حکام ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کر سکے۔ احتیاطی تدابیر کے تحت ہسپتال اور اس سے ملحقہ عمارتوں کو خالی کرایا جا رہا ہے۔ فائر حکام کے مطابق مریضوں کو ہسپتال کے احاطے میں قائم محفوظ مقام پر منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔