لاہور ہائیکورٹ نے اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی مہم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی رپورٹ مسترد
عدلیہ کی کردار کشی مہم کیخلاف درخواست پر ڈی جی این سی سی آئی اے کورپورٹ جمع کرانے کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔2جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی مہم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ڈی جی این سی سی آئی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایڈووکیٹ پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں داد پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے بھی ہدایت کی گئی تھی کہ ڈی جی اس معاملے پر رپورٹ جمع کرائیں، یہ انتہائی اہم نوعیت کا معاملہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ججز کی کردار کشی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے اور سوشل میڈیا سے توہین آمیز مواد فوری ہٹانے کا حکم دیا جائے۔








