ای چالان سے بچنے کے لیے جعلی، کلون یا ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف سیف سٹیز اتھارٹی نے کریک ڈائون مزید سخت کر دیا ہے
لاہور، ای چالان سے بچنے کے لیے جعلی، کلون یا ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون

مزید خبریں
لاہور۔2جولائی (اے پی پی):ای چالان سے بچنے کے لیے جعلی، کلون یا ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف سیف سٹیز اتھارٹی نے کریک ڈائون مزید سخت کر دیا ہے۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق بلیک لسٹ، جرائم میں مطلوب اور مشکوک گاڑیوں کی نشاندہی اور ٹریسنگ کے لیے جدید اے آئی بیسڈ نگرانی کا نظام موثر انداز میں کام کر رہا ہے، جس کے ذریعے جعلی یا ردوبدل شدہ نمبر پلیٹس کی فوری شناخت کی جا رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جون کے دوران اے آئی کیمروں نے 200 سے زائد جعلی، کلون یا مشکوک نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی نشاندہی کر کے متعلقہ اداروں کو کارروائی کے لیے الرٹ جاری کیے۔ترجمان نے خبردار کیا کہ ای چالان سے بچنے کے لیے جعلی، کلون یا ٹیمپرڈ نمبر پلیٹ استعمال کرنا سنگین قانونی جرم ہے، جس پر جرمانے، ایف آئی آر اور دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔سیف سٹیز کے مطابق جدید اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے بلیک لسٹ، جرائم میں مطلوب اور مشکوک گاڑیوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے، جبکہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔








