ریسکیو 1122 قصور نے ایک ماہ میں 5401 ایمرجنسیز پر رسپانس دیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122 ضلع قصور کا ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس ہوا۔
ریسکیو 1122 قصور نے ایک ماہ میں 5401 ایمرجنسیز پر رسپانس دیا

مزید خبریں
قصور۔ 02 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 قصور نے ایک ماہ میں 5401 ایمرجنسیز پر رسپانس دیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122 ضلع قصور کا ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیل انچارجز اور کنٹرول روم انچارج نے شرکت کی۔ریسکیو 1122 کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 5401 ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں۔ ان ایمرجنسیز میں 6426 متاثرین کو بروقت طبی امداد اور ریسکیو سہولیات فراہم کی گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 2894 رہی۔ جبکہ روڈ حادثات کے 1262 واقعات میں 18 افراد جاں بحق ہوئے۔ پانی میں ڈوبنے کے 7 واقعات میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ آگ لگنے کے 79 واقعات میں ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر کروڑوں روپے کی املاک کو جلنے سے بچا لیا۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو ٹیموں کا اوسط رسپانس ٹائم 7.12 منٹ رہا۔ مجموعی طور پر 3213 متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2808 افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ دی گئی۔ ڈاکٹر نئیر عالم خان نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے رسپانس ٹائم کو مزید کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں بروقت پہنچنا ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے اور اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔انہوں نے تمام ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کو بھی سراہا۔








