رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکزی صدر طارق محمود رحمانی، یونٹ سانگلہ ہل کے میڈیا کوارڈینیٹر ایم نواز تبسم صدر محمد اکرام رحمانی، سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد اجمل دانش، نائب صدر انتظار علی کندل ڈاکٹر محمد مختار رحمانی،طارق محمود،قیصر رضااور دیگر اراکین نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان
معصوم بچوں کی اچانک موت ایک انتہائی دردناک المیہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے، طارق محمود رحمانی

مزید خبریں
سانگلہ ہل۔ 02 جولائی (اے پی پی):رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکزی صدر طارق محمود رحمانی، یونٹ سانگلہ ہل کے میڈیا کوارڈینیٹر ایم نواز تبسم صدر محمد اکرام رحمانی، سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد اجمل دانش، نائب صدر انتظار علی کندل ڈاکٹر محمد مختار رحمانی،طارق محمود،قیصر رضااور دیگر اراکین نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں اس ناگہانی حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مرکزی صدر طارق محمود رحمانی اور دیگر عہدیداران نے کہا کہ معصوم بچوں کی اچانک موت ایک انتہائی دردناک المیہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ غم کی اس کٹھن گھڑی میں رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تمام عہدیداران اور اراکین متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام معصوم بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔








