پشاور،ضلعی انتظامیہ افسران کا مختلف بازاروں کا معائنہ ،گراں فروشی سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر متعدد افراد گرفتار

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ افسران نے تحصیل سٹی کے علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا

پشاور۔ 02 جولائی (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ افسران نے تحصیل سٹی کے علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ضلعی انتظامیہ افسران نے سرکاری نرخ نامہ اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنا تے ہوئے گراں فروشی، صفائی کی ناقص صورتحال، غیرقانونی سگریٹ، کم گیج اور دیگر خلاف ورزیوں پر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔اس موقع پرانتظامی افسران نے کہا کہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت کویقینی بنایاجائے بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔