وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ایک دن ایک تحصیل ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے تحصیل ننکانہ صاحب کا تفصیلی دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز سکول فار سپشل چلڈرن سنٹر آف ایکسلینس کا دورہ ، تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ

مزید خبریں
سانگلہ ہل۔ 02 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ایک دن ایک تحصیل ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے تحصیل ننکانہ صاحب کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز سکول فار سپشل چلڈرن سنٹر آف ایکسلینس کا دورہ کرکے تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے بچیکی میں الیکٹرک بس سٹاپس کی جگہوں کا معائنہ کیا، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بس سٹاپس بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے متعلقہ حکام کو الیکٹرک بس سٹاپس کے تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے ستھرا پنجاب ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے بڑا گھر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے بڑا گھر کے مختلف دیہاتوں کی گلیوں اور بازاروں کا وزٹ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف دیہاتوں کے شہریوں سے صفائی ستھرائی کی صورتحال بارے دریافت کیا، شہری صفائی انتظامات سے ناخوش دکھائی دیے۔دوران وزٹ ڈپٹی کمشنر نے 10 چک گاوں میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ستھرا پنجاب کے افسران کی سرزنش، صفائی کے معاملات کو فوری بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے سیدوالہ کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور تجاوازات کے خاتمے اور ٹف ٹائل منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔








