پنجاب بھر میں بارش اور آندھی کے باعث 2افراد جاں بحق ،9زخمی، ریسکیو

پنجاب بھر میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے

لاہور۔2جولائی (اے پی پی):پنجاب بھر میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیوترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیواریں، چھتیں اور بل بورڈ گرنے کے درجنوں واقعات پیش آئے۔اٹک میں نیا پمپ کے قریب دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ اسی طرح پارا شاہین باغ میں چھت گرنے سے مزید 3 افراد زخمی ہوئے۔خوشاب کے علاقے قائد آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ سرگودھا میں تیز آندھی اور بارش کے باعث سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ادھر شیخوپورہ کے چک رسالہ روڈ پر لکڑی کی چھت گرنے سے بھی ایک شخص زخمی ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق تمام شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں