موچکو پولیس کی کارروائیاں ،ملزمان گرفتار،چھالیہ اور گٹکا ماوابرآمد

موچکو پولیس نے سمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے موچکو چیک پوسٹ پر حب بلوچستان سے چھالیہ اور گٹکا ماوا سمگلنگ کرنے والی دو سوزوکیاں اور ایک کارکو پکڑکر3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی۔ 02 جولائی (اے پی پی):موچکو پولیس نے سمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے موچکو چیک پوسٹ پر حب بلوچستان سے چھالیہ اور گٹکا ماوا سمگلنگ کرنے والی دو سوزوکیاں اور ایک کارکو پکڑکر3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جمعرات کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں ملزم بخت بلند کو گرفتار کرکے اس کی سوزوکی سے 14بورے چھالیہ اور 5تھیلے ماوا برآمدکرلیا۔ دوسری کارروائی کے دوران ملزم دوست محمد کو گرفتار کرکے سوزوکی سے 5بورے چھالیہ اور 10پیکٹ انڈین گٹکا برآمدکرلیاجبکہ ادھر تیسری کارروائی میں حب سے آنے کار سے 47بنڈل (564 پیکٹ) نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمدکرکے ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان مضحر صحت گٹکا ماوا اور چھالیہ سوزوکیوں میں لنڈے کے کپڑوں کے نیچے چھپا کر سمگل کررہے تھے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے برآمدشد ہ مال وگاڑیوں کومزیدتفتیش کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیاہے۔

مزید خبریں