باغبانپورہ میں ویمن کالج روڈ کے قریب زیر تعمیر عمارت کی دیوار گر گئی جس سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
باغبانپورہ، زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، چار افراد زخمی

مزید خبریں
لاہور۔2جولائی (اے پی پی):باغبانپورہ میں ویمن کالج روڈ کے قریب زیر تعمیر عمارت کی دیوار گر گئی جس سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب عمارت کی تیسری منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا۔اس دوران اچانک تیسری منزل کا ایک حصہ منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں ملبہ نیچے آ گرا۔ زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کر لی گئی جبکہ جاں بحق ہونے والے8 سالہ بچے کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں35 سالہ ندیم،38 سالہ شکیل،32 سالہ فیض احمد اور42 سالہ وسیم شامل ہیں۔تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تحقیقات میں مصروف ہیں۔








