کیچ بال چیمپئن شپ 13 اگست سے کراچی میں شروع ہو گی

پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل کیچ بال چیمپئن شپ 13 اگست سے کراچی میں شروع ہو گی۔

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل کیچ بال چیمپئن شپ 13 اگست سے کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان کیچ بال فیڈریشن کی صدر امہ لیلی کلثوم نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے فیڈریشن کے ساتھ منسلک صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کے علاوہ مختلف ڈیپارٹمنٹ کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کے لئے آرگنائزنگ سیکرٹری اسماء سعید سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں