ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی زیرصدارت اجلاس ، محکمانہ ریکارڈ میں ملازمین کی تاریخ پیدائش کے اندراج میں غلطیوں کو درست کرنے کی ہدایت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ کی زیرصدارت ضلع لسبیلہ کے مختلف محکموں کے ملازمین کے محکمانہ ریکارڈ اور سیف سسٹم میں تاریخ پیدائش کے غلط اندراج کی درستگی کے حوالے سے ایک اہم کمیٹی میٹنگ منعقد ہوئی

کوئٹہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ کی زیرصدارت ضلع لسبیلہ کے مختلف محکموں کے ملازمین کے محکمانہ ریکارڈ اور سیف سسٹم میں تاریخ پیدائش کے غلط اندراج کی درستگی کے حوالے سے ایک اہم کمیٹی میٹنگ منعقد ہوئی۔اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔ شرکا میں ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر لسبیلہ کامران یونس، ڈی ایس پی سید راحق شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد شفیع بلوچ، ایکسائز آفیسر عبدالطیف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز عبدالرزاق۔ ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شیراز امیر، اسسٹنٹ مینجر سمال انڈسٹریز رحمت اللہ اور سپرانٹنڈینٹ ڈی سی آفس سلیم اللہ رونجھا شامل تھے۔میٹنگ کا مقصد پولیس، زراعت، ایکسائز، فشریز اور سمال انڈسٹریز سمیت دیگر محکموں کے ملازمین کے سروس ریکارڈ میں تاریخ پیدائش کے اندراج میں غلطیوں کو فوری طور پر درست کرنا تھا، تاکہ ریٹائرمنٹ، پنشن اور دیگر سروس بینیفٹس کے معاملات میں ملازمین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ملازمین کے ریکارڈ کا فوری آڈٹ کریں اور غلطیوں کو مقررہ مدت میں سیف سسٹم میں درست کروا دیں