ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے دانہ سر شیرانی میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کا دانہ سر شیرانی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دُکھ کا اظہار

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے دانہ سر شیرانی میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا کہ اس افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہیں ۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔








