کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں، اعلامیہ
کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں، اعلامیہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 4جولائی (بروزہفتہ) مری آبادگرڈاسٹیشن کے 11kvمری آباد، کانسی ون، کانسی ٹو فیڈروں سے صبح10:30بجے تادوپہر2:30بجے بجلی بندرہیگی۔
اسی طرح05جولائی (بروزاتوار) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے11kvویسٹرن بائی پاس، جبل نور، خروٹ آباد، دوستین، ادیان،پی اے ایف، داریم فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک نیز اُسی روز مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، حالی روڈ، سٹی فیڈرجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے اسٹیڈیم، آریاہسپتال فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔
اسکے علاوہ 6جولائی 2026(بروزپیر) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvملک پلانٹ، جی اوآر، جناح ٹاون، بروری روڈ، اولڈسمنگلی، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، نواں کلی، مالک فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvخیربخش مری، جائنٹ روڈ، اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش کے باعث زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔








