سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید کی تعزیتی تقریب میں شرکت

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید کی تعزیتی تقریب میں شرکت

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے شہید سپریم لیڈر کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی سپیکر باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی اور انہوں نےایرانی صدر اور مجلس شوریٰ کے سپیکر سے اظہار تعزیت کیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے ایران کے لئے خدمات پر شہید سپریم لیڈر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ واضح رہے کہ سپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔