وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے ملاقات

وفاقی و۔زیرداخلہ محسن نقوی نے جدہ میں مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے ملاقات کی

جدہ۔3جولائی (اے پی پی):وفاقی و۔زیرداخلہ محسن نقوی نے جدہ میں مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی، گورنر طائف شہزادہ سعود بن نہار بن سعود اور شاہی خاندان کی معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کے دوران پاک سعودیہ تاریخی و برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے عمرہ و حج کے لئے بہترین انتظامات پر قائم مقام گورنر مکہ ریجن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

سعودی گورنر نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دینے اور ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا۔قائم مقام گورنر مکہ ریجن نے پی سی بی اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔ قائم مقام گورنر نے جدہ میں پہلے بین الاقوامی معیار کے سٹیڈیم بنانے کے فیصلے کو سراہا۔سعودی گورنر نے اپنے ریجن میں سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے پی سی بی کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔