پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے SEA-ME-WE 5 (SMW5) بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں پیدا ہونے والی فنی خرابی مکمل طور پر دور کر دی گئی ہے
سب میرین کیبل مکمل بحال، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز SMW5 معمول پر آ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے SEA-ME-WE 5 (SMW5) بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں پیدا ہونے والی فنی خرابی مکمل طور پر دور کر دی گئی ہے۔ سب میرین کیبل اب مکمل طور پر فعال ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہو چکی ہیں۔ جمعہ کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی اے نے ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) کے ساتھ قریبی رابطے تحت بحالی کے عمل کی نگرانی کی
جبکہ صارفین پر اثرات کو کم سے کم رکھنے اور انٹرنیٹ سروسز کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی روابط کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ پی ٹی اے پاکستان کے بین الاقوامی کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر اور کارکردگی کی مسلسل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ملک بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن اور براڈبینڈ خدمات کی قابلِ اعتماد، محفوظ اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائی جا سکے۔








