محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آندھی/جھکڑ چلنے اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرمغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے
آندھی/جھکڑ چلنے اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ، محکمہ موسمیات کا انتباہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آندھی/جھکڑ چلنے اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرمغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ بحیرۂ عرب سے مرطوب ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،خیبرپختونخوا ،پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے۔
(کل )ہفتہ کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تا ہم کشمیر،بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم خیبرپختونخوا،پنجاب اوربلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 16، پاراچنار 14، چراٹ 09، دروش 03، دیر، میر کھانی، کالام، پشاور ائیرپورٹ 01،پنجاب میں اٹک 10، نور پور تھل 05، جھنگ 02،بلوچستان میں بارکھان 07، لسبیلہ 06، خضدار میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو ئی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 45، دالبندین ، جیکب آباد اور دادو میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








