500 کے وی نیو راوت گرڈ اسٹیشن پر نصب 750 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر پر فنی خرابی کے باعث 132 کے وی گرڈ اسٹیشنز اولڈ راوت، کہوٹہ
500 کے وی نیو راوت گرڈ اسٹیشن پر نصب 750 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر پر فنی خرابی سے بجلی کی فراہمی متاثر

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):500 کے وی نیو راوت گرڈ اسٹیشن پر نصب 750 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر پر فنی خرابی کے باعث 132 کے وی گرڈ اسٹیشنز اولڈ راوت، کہوٹہ، جہلم، دینہ، سوہاوہ اور بارہ گووا کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان آئیسکو نے بتایا کہ آر سی سی نے متاثرہ گرڈ اسٹیشنوں کا لوڈ منگلا پاور ہاؤس منتقل کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہ سسٹم کو اوور لوڈنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے اے جے کے جہلم اور راولپنڈی کے علاقوں، بشمول اولڈ راوت، کہوٹہ، دینہ، جہلم اور بارہ گووا کے گرڈ اسٹیشنوں پر لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔ آئیسکو لوڈ مینجمنٹ پر صارفین سے معزرت خواہ ہے۔








