جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ ان کا ملک نیٹو کے اندر اپنی دفاعی شراکت کے حوالے سے کسی بھی فریق کے سامنے کوئی شرمندگی محسوس نہیں کرتا
نیٹو میں اپنی شراکت کے حوالے سے کوئی شرمندگی محسوس نہیں کرتے، جرمنی

مزید خبریں
برلن ۔4جولائی (اے پی پی):جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ ان کا ملک نیٹو کے اندر اپنی دفاعی شراکت کے حوالے سے کسی بھی فریق کے سامنے کوئی شرمندگی محسوس نہیں کرتا۔العربیہ کے مطابق یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جرمنی کی کم شراکت سے متعلق تنقید کے جواب میں سامنے آیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران یاد دلائیں گے کہ جرمنی اور یورپ کی شراکت نیٹو میں سب سے زیادہ ہے۔مزید برآں انہوں نے تصدیق کی کہ ان کا ملک چار سال کے اندر اپنے دفاعی بجٹ کو دو گنا کر دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اب تک کی سب سے بڑی کوشش ہے، اور اس تناظر میں، ہمارے پاس پیچھے ہٹنے یا کسی بھی فریق کے سامنے شرمندگی محسوس کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔








