‎‎وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی مؤثر حکمت عملی کے باعث غیر قانونی مائیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ‎‎غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی دنیا کے لیے مثال بن گئی ہے، ‎‎وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث غیر قانونی مائیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے۔

ویانا/آسٹریا۔4جولائی (اے پی پی):‎‎وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ‎‎غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی دنیا کے لیے مثال بن گئی ہے، ‎‎وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث غیر قانونی مائیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے۔ ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ’’گلوبل الائنس ٹو کاؤنٹر مائیگرنٹ سمگلنگ‘‘ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت۔ اجلاس میں ‎‎یورپی یونین کی جانب سے غیر قانونی مائیگریشن میں نمایاں کمی پر پاکستان کے مؤثر اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اس موقع پر ‎‎وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ‎‎غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی دنیا کے لیے مثال بن گئی ہے، ‎‎وزیراعظم  محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث غیر قانونی مائیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‎‎غیر قانونی ہجرت ایک سرحدی نہیں بلکہ عالمی چیلنج ہے، مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے، ‎‎ قانونی ہجرت کے مواقع بڑھانے وقت کی اہم ضرورت ہے، ‎‎جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ حکمت عملی ہی انسانی اسمگلنگ کا مؤثر حل ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ‎‎محفوظ، منظم اور قانونی ہجرت کے فروغ کے بغیر غیر قانونی ہجرت کا مؤثر سدباب ممکن نہیں۔ ‎گلوبل الائنس کے شرکاء نے غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف ایف آئی اے کی مؤثر کارکردگی کو سراہا۔