اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں65 لاکھ روپے مالیت کی 45.55 کلو گرام منشیات برآمد کرکےخاتون سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف کارروائیاں ، 65 لاکھ روپے مالیت کی 45.55 کلو گرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 8ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں65 لاکھ روپے مالیت کی 45.55 کلو گرام منشیات برآمد کرکےخاتون سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کو ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں فیڈرل بی ایریا کراچی میں واقع کورئیر آفس میں بحرین جانیوالے پارسل میں موجود بچوں کے کپڑوں سے 4 کلو گرام گراس آئس برآمد کرلی۔کراچی صدر میں واقع کورئیر آفس میں بحرین جانیوالے پارسل سے مردانہ کپڑوں میں جزب 6.350 کلو گرام آئس برآمد کرلی۔بکھر روڈ ڈسٹرکٹ جھنگ کے قریب گاڑی سے 5 کلو گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 14.400 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کسٹم چوک پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔کینال روڈ لاہور کے قریب رکشہ میں سوار 2 ملزمان سے 4.8 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔میکلوڈ روڈ لاہور مسجد کے قریب خاتون کے قبضے سے 3.6 کلو گرام چرس اور 2.4 کلو گرام افیون برآمد کرلی۔کارروائیوں کاانسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








