صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق رکنِ قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فوزیہ حبیب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا سابق رکنِ قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فوزیہ حبیب کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق رکنِ قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فوزیہ حبیب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق مرحومہ فوزیہ حبیب نے صدر آصف علی زرداری کے پہلے دورِ صدارت (2008ء تا 2013ء) میں ایوانِ صدر کے عملے کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ صدرِ مملکت نے مرحومہ کی پارٹی اور ملک کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوزیہ حبیب کی جمہوریت، عوامی خدمت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے درجاتِ بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ فوزیہ حبیب کا انتقال پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ صدرِ پاکستان نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔








