میرپور میں آویزاں پوسٹرز اور بینرز نے کالعدم کمیٹی کی حقیقت عیاں کر دی،کالعدم ایکشن کمیٹی نامنظور” کے پوسٹرز عوامی مزاحمت کا کھلا اظہار

میرپور میں آویزاں پوسٹرز اور بینرز نے کالعدم کمیٹی کی حقیقت عیاں کر دی،کالعدم ایکشن کمیٹی نامنظور” کے پوسٹرز عوامی مزاحمت کا کھلا اظہار

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں آویزاں پوسٹرز اور بینرز نے کالعدم کمیٹی کی حقیقت عیاں کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر کیخلاف غیور کشمیری عوام نے دوٹوک مؤقف اپنا لیا ۔ میرپور کی شاہراہوں پر "کالعدم ایکشن کمیٹی نامنظور” کے پوسٹرز عوامی مزاحمت کا کھلا اظہار ہیں۔

آزاد کشمیرمیں کالعدم کمیٹی کیخلاف لگے پوسٹرز نے ریاست میں امن و استحکام کی عوامی خواہش کا ثبوت دیدیا ۔امن کی تاریخ رکھنے والے آزاد کشمیر کےعوام نے انتشار پھیلانے والے انتشاری ٹولہ کے ایجنڈے کو یکسر رد کر دیا ۔

آزاد کشمیر کے عوام نے دو ٹوک پیغام دیا کہ کسی بھی بیرونی یا اندرونی عنصر کو ریاست کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آزاد جموں و کشمیر کےعوام پہلے بھی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے گمراہ کن بیانیہ کو مسترد کر چکے ہیں۔

مزید خبریں