کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی عوام کی عدم دلچسپی اور گرتی ساکھ کے بعد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے لگی
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی عوام کی عدم دلچسپی اور گرتی ساکھ کے بعد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے لگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی عوام کی عدم دلچسپی اور گرتی ساکھ کے بعد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے لگی ہے، کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر راولا کوٹ احتجاج پر مبینہ پولیس حملے اور فائرنگ کی من گھڑت مہم چلائی جا رہی ہے۔
ترجمان آئی جی آزاد جموں و کشمیر نے شرپسندوں کے پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہوئے اسےگمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر منظم مہم کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ حملے، شیلنگ اور اور فائرنگ کے بے بنیاد دعوے کیے جارہے ہیں ۔ یہ مہم حقائق پر مبنی نہیں بلکہ گمراہ کن ہے، در یک عید گاہ دھرنا پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
کا لعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے جڑے شر پسند اشخاص پرانی ویڈیوز کو استعمال کرتے ہوئے عوام الناس میں بے چینی پیدا پیدا کر رہے ہیں۔ شرپسند عناصر کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی گرتی ساکھ، در یک دھرنا کے مقام پر عوام کی عدم دلچسپی اور دھرنا سے کثیر تعداد میں لوگوں کی واپسی سے خوفزدہ ہو کر ڈرامہ بازی اور چال بازی کرر ہی ہے۔ شرپسند عناصر کے یہ مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہوں گے۔
ترجمان آئی جی جموں و کشمیر نے تمام امن پسند شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ ذمہ داری ، تحمل اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے کسی بھی خبر یا ویڈ یو کوشیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں ۔
صرف مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر ہی یقین کریں تاکہ کسی بھی گمراہ کن، نفرت انگیز یا اشتعال انگیز مہم کا حصہ بننے سے گریز کیا جائے۔ہماری اولین ترجیح امن، قانون کی بالا دستی اور عوام کا تحفظ ہے۔ ہم ہر شہری کے آئینی اور قانونی حقوق کا احترام کرتے ہیں اور ہر معاملے میں قانون کی منشاء کے مطابق کارروائی کرتے ہیں۔








