پاک امریکہ تعلقات ستر سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

پاک امریکہ تعلقات ستر سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات ستر سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں،جنوبی ایشیا اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لئے دونوں ممالک ایک دوسرے کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے امریکی یوم آزادی کی 250 ویں سالگرہ پر صدرٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہاکہ اس تاریخی دن پر پاکستان بھی امریکا کی خوشیوں میں شریک ہے۔ دونوں ممالک استقامت اور جمہوری روح جیسے مشترکہ اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔پاک امریکہ تعلقات ستر سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک امریکا تعلقات نے عالمی امن و سلامتی میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔

پاکستانی اور امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا مضبوط پل ہیں۔جنوبی ایشیا اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لئے دونوں ممالک ایک دوسرے کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔ پاک امریکہ تعلقات دونوں فریقین کے لئے پرامن اور خوشحال مستقبل کی علامت ہیں۔

مزید خبریں