نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی اویاک کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی اویاک کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان۔ترکیہ بزنس کانفرنس کے موقع پر اویاک کے جنرل منیجر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر مرات یالچنتاش سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور سٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر مرات یالچنتاش اور ان کے وفد نے پاکستان کی معاشی ترقی اور اقتصادی استحکام کو سراہتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے بحری امور، وفاقی وزیر توانائی، وفاقی وزیر پیٹرولیم، وفاقی وزیر نجکاری، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر بھی شریک تھے۔ دونوں فریقوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔








