پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے بطور چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے بطور چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ذمہ داریاں سنبھال لیں

راولپنڈی۔ 04 جولائی (اے پی پی):گورنمنٹ گریجویٹ کالج عبداللہ پور، فیصل آباد کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

بورڈ آفس پہنچنے پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ پروفیسر امجد اقبال، کنٹرولر امتحانات تنویر اصغرا عوان، بورڈ افسران، ملازمین بورڈ اپمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن کے نمائندگان اور راولپنڈی ڈویژن کی پروفیسر ایسوسی ایز کے نمائندگان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ان کے ہمراہ سینئر پرنسپلز فورم فیصل آباد کے عہدیداران پروفیسر اشرف محمود چوہدری ، پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی ، پروفیسر ڈاکٹر منیر جہاں ملک ، پروفیسر مسز روبینہ ناز موجود تھے اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

چارج سنبھالنے کے بعد چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے بورڈ کے افسران کے ساتھ غیر رسمی تعارفی اجلاس کیا، جس میں انہیں بورڈ کے مختلف شعبہ جات، انتظامی امور اور جاری اصلاحاتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر افسران نے ادارے کی کارکردگی اور مستقبل کے اہداف سے متعلق بریفنگ بھی دی۔