ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔بی بی سی اور ارنا کے مطابق ان کی نماز جنازہ تہران کے بڑے مذہبی اور ثقافتی مرکز ’امام خمینی مصلیٰ‘ میں مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح آٹھ بجے ادا کر دی گئی
ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

مزید خبریں
تہران۔5جولائی (اے پی پی):ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔بی بی سی اور ارنا کے مطابق ان کی نماز جنازہ تہران کے بڑے مذہبی اور ثقافتی مرکز ’امام خمینی مصلیٰ‘ میں مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح آٹھ بجے ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ بزرگ عالم دین اور مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی تبریزی نے پڑھائی۔ایرانی حکومت کے اعلیٰ عہدے دار پہلی صف میں موجود تھے۔ سب سے پہلے سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کی گئی ، اس کے بعد سید علی کے اہل خانہ میں سے سیدہ بشری حسینی خامنہ ای، شہید مصباح الہدی باقری اور شہید زہرا حداد عادل کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور پھر سید علی خامنہ ای کی نواسی زہرا محمد گلپائگانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد تقریب کے منتظمین نے سابق ایرانی رہبر اعلیٰ سیدعلی خامنہ ای شہید کے خون کا بدلہ لینے اور انتقام کے نعرے لگوائے۔








