وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو ان کے یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو ان کے یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ قوم کے عظیم بہادر بیٹے کو قوم کا سلام ہو، کارگل کے پہاڑ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری کے گواہ ہیں۔ کیپٹن کرنل شیر خان نے معرکہ کارگل میں دشمن پر لرزا طاری کر دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن کا بھرپور مقابلہ کرنے والا قوم کا دلیر سپاہی آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے جرات سے لڑتے ہوئے دشمن کے عزائم خاک میں ملائے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے جوانمردی اور شجاعت کی تاریخ رقم کی ۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید جیسے بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔








