محفوظ وماحول دوست الیکٹر وبس پنجاب کے ہرقریہ تک پہنچائیں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز
محفوظ وماحول دوست الیکٹر وبس پنجاب کے ہرقریہ تک پہنچائیں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز

مزید خبریں
لاہور۔5جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہےکہ بڑے شہر نہیں،محفوظ اور ماحول دوست الیکٹر وبس پنجاب کے ہرقریہ تک پہنچائیں گے-اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 1500 جدید الیکٹرو بسیں لانے کے تاریخی مشن پر کام تیزی سے جاری ہے-ماڈرن ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں -پنجاب کے 18 اضلاع میں پہلے ہی 400 الیکٹرو بسیں کامیابی سے آپریشنل ہیں -پنجاب کے مزید 20 اضلاع کے لیے بھی 212 نئی الیکٹرو بسیں پاکستان پہنچ گئیں –
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے چھوٹے شہروں اور قصبات تک ا لیکٹروبسیں پہنچنے سے عوام خوشی سے نہال ہوگئے-خانیوال، خوشاب، بھکر، اٹک،منڈی بہاالدین اور حافظ آباد کے 13روٹس پر الیکٹروبسیں چلیں گی-خوشاب کیلئے 15،خانیوال 9،بھکر 9، اٹک 9،منڈی بہاالدین 9 اور حافظ آباد کیلئے 9 جدید ترین بسیں چل پڑیں-خوشاب میں الیکٹرو بس کا روٹ جنرل بس اسٹینڈ تا گِروٹ چوک، مِٹھا ٹوانہ اور منگوال روٹس فعال کردئیے گئے-خانیوال میں خانیوال تا جہانیاں اورکبیر والاروٹ پر9 الیکٹروبس سروس پر مسافروں کا ہجوم ہے-
ضلع بھکر میں جنرل بس اسٹینڈ،بھکر تا دریا خان اور بہل روٹس پر9 الیکٹرک بسیں رواں دواں ہو چکی ہیں – اٹک میں 9 الیکٹروبسیں پی او ایف سنجوال تا حضرو اور حکیم آباد تا اٹک خورد روٹ پر چلنے لگیں – منڈی بہاالدین میں کٹھیالہ شیخان تا رسول ویلیج اور کالج چوک تا مانوچک روٹس پر الیکٹروبسیں آگئیں – حافظ آباد میں جناح چوک (انٹر سٹی) اور گھوڑا چوک تا جلال پور بھٹیاں روٹ پر 9بسیں فنکشنل ہوگئیں – جولائی 2026 کے آخر تک پنجاب کے مزید 14 اضلاع میں الیکٹرو بس سروس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا-
چنیوٹ، لیہ، اوکاڑہ اور سیالکوٹ میں جولائی کے اختتام تک 10، 10 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی-لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان کے لیے 12، 12 جبکہ مری، گجرات اور شیخوپورہ کے لیے 11، 11 بسیں جولائی میں فنکشنل ہوں گی-وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ اور نارووال میں بھی جولائی کے آخر تک 11،11 الیکٹرو بسیں پہنچ جائیں گی- مزید488 الیکٹرو بسیں اگست 2026 کے آخر تک پاکستان پہنچ کر مختلف اضلاع میں آپریشنل ہو جائیں گی-








