ضلع بنوں کے تھانہ بسیہ خیل کے ایس ایچ او راشد خان اور ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن شپ جاوید رسول خان نے پولیس ٹیموں کے ہمراہ تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران اقدامِ قتل سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا
بنوں، اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):ضلع بنوں کے تھانہ بسیہ خیل کے ایس ایچ او راشد خان اور ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن شپ جاوید رسول خان نے پولیس ٹیموں کے ہمراہ تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران اقدامِ قتل سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان بنوں پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عزت اللہ سکنہ قلندر شاہ سورانی اور عبداللہ سکنہ ولہ خیل سورانی شامل ہیں۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔بنوں پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی بھرپور جذبے اور مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ جاری رہیں گی۔








