تھانہ گلبہار پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ سمگلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔
پشاور، بین الصوبائی اسلحہ سمگلرز گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):تھانہ گلبہار پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ سمگلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایات پر پشاور بھر میں سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا ہے، جس کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ڈی ایس پی گلبہار سرکل احسان مروت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار عدنان افضل نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران اسلحہ اور ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بین الصوبائی اسلحہ سمگلرزعبد الوہاباور عبد المصور کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان آپس میں باپ اور بیٹا ہیں، جن کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ سمگلرز گروہ سے ہے جوکار کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے،ملزمان کو خفیہ اطلاع ملنے پر حاجی کیمپ اڈہ مین جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا گیا۔کارروائی کے دوران کار سے 7 رائفل، 30 پستول، جبکہ 4900 مختلف بور کے کارتوس، 105 میگزینز سمیت اسلحہ و ایمونیشن سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اسلحہ وایمونیشن سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔








