مظفرگڑھ ،سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش برآمد،ریسکیو زرائع

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،

مظفرگڑھ۔ 06 جولائی (اے پی پی):سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،ریسکیو زرائع کے مطابق علی پور میں نزرو والی ہٹی کے قریب سڑک کے کنارے کسی نامعلوم 30سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،اطلاع ملتے ہی پو لیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بروقت پہنچ گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کے جسم پر تشدد یا زخم کے کوئی نشانات نہیں ملے۔ریسکیو کے مطابق مقامی افراد سے معلومات لینے کے باوجود متوفی کی شناخت اور وجۂ وفات معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے لا ش کو پو سٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔