پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے ماڈل بازار مظفرگڑھ کے ترقیاتی و بیوٹی فیکیشن منصوبے کا دورہ کیا،ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کونسل مظفرگڑھ اور اربن ڈویلپمنٹ حکام نے انہیں جاری منصوبے کے متعلق بریفننگ دی
مظفرگڑھ ،ترقیاتی منصوبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،پارلیمانی سیکرٹری

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 06 جولائی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے ماڈل بازار مظفرگڑھ کے ترقیاتی و بیوٹی فیکیشن منصوبے کا دورہ کیا،ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کونسل مظفرگڑھ اور اربن ڈویلپمنٹ حکام نے انہیں جاری منصوبے کے متعلق بریفننگ دی۔اس موقع پر اجمل خان چانڈیہ نے داخلی دروازے کے کام جلد مکمل کرکے کھولنے اور انجمن تاجران کے تحفظات ترجیحاً دور کرنے کی ہدایت کی، اجمل خان چانڈیہ کا کہنا تھا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مرکزی بازاروں کی توسیع و بیوٹی فیکیشن کا کام جاری ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری نشاندہی پر مظفرگڑھ کے اس تاریخی بازار کی تزئین و آرائش شروع کرائی۔ شہروں کی تاریخی اہمیت کو بحال کرنا احسن اقدام ہے۔ مظفرگڑھ کے خصوصاً خواتین و بچے ماڈل بازار کی خوبصورتی کو دیکھنے کےلئے آرہے ہیں جس کے تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی








