اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محترمہ سیدہ زینب حسین نے مریم نواز ہیلتھ کلینک (MNHC) چوا خالصہ کا دورہ کیا
کلرسیداں ،اسسٹنٹ کمشنر کا مریم نواز ہیلتھ کلینک چواخالصہ کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

مزید خبریں
کلرسیداں، 06 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محترمہ سیدہ زینب حسین نے مریم نواز ہیلتھ کلینک (MNHC) چوا خالصہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صحت کی سہولیات کی فراہمی، طبی عملے کی کارکردگی اور مرکز میں دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے عملے کی حاضری چیک کی، ادویات کے اسٹاک، طبی آلات اور دیگر ضروری سامان کی دستیابی کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے مختلف امور پر بریفنگ بھی لی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور مستعدی سے انجام دیں، ڈیوٹی اوقات میں اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائیں اور مریضوں کو بروقت، معیاری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے تمام وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں مریم نواز ہیلتھ کلینکس سمیت صحت کے شعبے میں شروع کیے گئے منصوبے عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں








