پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت جیل خانہ جات میں مختلف آسامیوں کے تحریری امتحانات مکمل
پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت جیل خانہ جات میں مختلف آسامیوں کے تحریری امتحانات مکمل

مزید خبریں
لاہور۔6جولائی (اے پی پی):پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیرِ انتظام پنجاب جیل خانہ جات میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور اسسٹنٹ رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹیز کی آسامیوں کے دو روزہ تحریری امتحانات لاہور سمیت پنجاب بھر میں کامیابی سے مکمل ہو گئے۔امتحانات پنجاب کے مختلف امتحانی مراکز میں منعقد ہوئے،جن میں 6ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔
چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر محمد کی ہدایات پر ممبران پی پی ایس سی نے پنجاب بھر میں قائم کئے مراکز کے سرپرائز دورے کئے،ممبر احمد علی کمبوہ نے ملتان، محمد حسن اقبال نے لاہور،نجم وحید نے سرگودھا،مسعود انور نے راولپنڈی اور میجر جنرل (ر) کامران خورشید نے فیصل آباد میں قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔
تمام امتحانی مراکز پر فول پروف سکیورٹی،موبائل فون سگنل جیمرز،بائیو میٹرک و شناختی تصدیق، سی سی ٹی وی نگرانی،ریسکیو اور طبی سہولیات،پینے کے ٹھنڈے پانی،بجلی کے بیک اپ اور امیدواروں کی سہولت کیلئے موثر انتظامات کو یقینی بنایا گیا تاکہ امتحانی عمل مکمل طور پر شفاف اور بلا تعطل جاری رہے۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیرِ انتظام منعقد ہونے والے اس دو روزہ امتحانی سلسلے میں6ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی اور امتحانات شفاف،منظم اور کامیاب انداز میں اختتام پذیر ہوئے۔








