ڈی پی او اٹک کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اٹک کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ڈی پی او اٹک کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اٹک کے اعزاز میں الوداعی و استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں راؤ عاطف رضا کو الوداع جبکہ نئے ڈپٹی کمشنر مدثر احمد شاہ کا خیرمقدم کیا گیا۔

اٹک۔ 07 جولائی (اے پی پی):ڈی پی او اٹک کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اٹک کے اعزاز میں پروقار الوداعی و استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کی جانب سے راؤ عاطف رضا کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور مدثر احمد شاہ کے خیرمقدم کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،

جس میں ایس پی انویسٹی گیشن اٹک زینب ایوب، ڈی ایس پی صاحبان، اے سی صاحبان، خفیہ ایجنسی کے افسران اور دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔تقریب کے موقع پر مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے راؤ عاطف رضا کی شاندار خدمات، بہترین انتظامی صلاحیتوں، بین الادارہ جاتی روابط اور عوامی خدمت کے لیے قابل قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ مدثر احمد شاہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور اٹک پولیس باہمی تعاون کے ذریعے عوامی خدمت، گڈ گورننس اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دیتے رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کی جانب سے دونوں ڈپٹی کمشنرز کو یادگاری شیلڈ اور گلدستے پیش کئے گئے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا