راولپنڈی پولیس نے رشتے کے تنازع پر شہری اور اس کی دو بیویوں کے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا
تین افراد کے قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی۔7جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے رشتے کے تنازع پر شہری اور اس کی دو بیویوں کے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔منگل کو پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے رواں سال فروری سے مطلوب اشتہاری کو گرفتار کیا۔
ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رشتے کے تنازع پر ایک شہری اور اس کی دو بیویوں کو قتل کیا تھا۔ پولیس اس مقدمے میں ملوث دو دیگر ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے کہا کہ گرفتار اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔








