سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (ورکرز ) کا تعزیتی اجلاس سینئر نائب صدر چودھری اطہر ندیم کی زیر صدارت منعقد ہوا
سرگودھا یونین آف جرنلسٹس کا تعزیتی اجلاس منعقد،عمر فاروق گوندل کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 07 جولائی (اے پی پی):سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (ورکرز ) کا تعزیتی اجلاس سینئر نائب صدر چودھری اطہر ندیم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس یو جے کے صدر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے عمر فاروق گوندل کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا۔ سینئر صحافی مخدوم شاہ لطیف،اے آر سلیم، منظور ممتاز انصاری، راؤ محمد طفیل ،جنرل سیکرٹری رانا محمد اشرف، سیکرٹری اطلاعات اظہر حسین،، رانا محمد وقاص، تنویر احمد راشد ہاشمی چوہدری عاصم محمد خلیل طیب میاں شکیل طاہر شیخ محمد عثمان نثار خان راجہ ندیم رانا مجاہد صفدر تلوکر مہدی حسن نتھوکہ اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے عمر فاروق گوندل سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مرحومہ کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے۔
سینئر نائب صدر اطہر ندیم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں پوری صحافتی برادری عمر فاروق گوندل اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پس ماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری رانا محمد اشرف، سیکرٹری اطلاعات اظہر حسین نے بھی مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ صحافتی برادری اپنے ساتھی عمر فاروق گوندل کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔تعزیتی اجلاس کے اختتام پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء نے مرحومہ کی مغفرت اور عمر فاروق گوندل سمیت تمام سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔








