چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کی تانچانگ کاؤنٹی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 21 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
چین، لینڈ سلائیڈنگ سے 21 افراد ہلاک

مزید خبریں
بیجنگ۔8جولائی (اے پی پی):چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کی تانچانگ کاؤنٹی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 21 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق لونگنان کی میونسپل حکومت کی جانب سے بدھ کو پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ گزشتہ روز لونگنان شہر کے نانہے ٹاؤن شپ کے رین زانگ گاؤں میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 33 افراد ملبے تلے دب گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے 5 افراد کو بحفاظت زندہ نکال لیا جبکہ باقی متاثرین میں سے 21 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ حادثے کے فوراً بعد ہنگامی امدادی اداروں، فائر بریگیڈ اور پولیس سمیت متعدد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا، جنہوں نے امدادی اور تلاش کی کارروائیاں انجام دیں۔








