سپیکر قومی اسمبلی کامرحوم عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر خراج عقیدت

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےمرحوم عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےمرحوم عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی انسان دوستی، ایثار اور خدمتِ خلق کی لازوال علامت تھے۔ بدھ کواپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے بلا امتیاز رنگ، نسل، مذہب کے انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جس کی وجہ سے ان کی بے لوث فلاحی خدمات ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔عبدالستار ایدھی کی قومی و فلاحی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔عبدالستار ایدھی کے مشنِ خدمت کو آگے بڑھانا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے عبدالستار ایدھی کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔