ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی لیونل میسی کی پہلی پوزیشن مستحکم

ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر اور کپتان لیونل میسی کی جانب سے مصر کے خلاف ٹاپ 16میچ میں کیے گئے گول کے بعد ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول سکور کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست درج ذیل ہے

نیو یارک۔8جولائی (اے پی پی):ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر اور کپتان لیونل میسی کی جانب سے مصر کے خلاف ٹاپ 16میچ میں کیے گئے گول کے بعد ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول سکور کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست درج ذیل ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ارجنٹائن کے لیونل میسی 21 گولز،فرانس کے کیلین ایمباپے 19 گولز،جرمنی کے میروسلوکلوزے16 گولز،برازیل کے رونالڈو15گولز،جرمنی کے ہی گرڈمولر14گولز،انگلینڈکے ہیری کین بھی 14 گولز،فرانس کے جسٹ فونٹین 13گولز،برازیل کے پیلے 12گولزہیں۔اسی طرح جرمنی کے جورگن کلینزمین،ہنگری کے سینڈورکوکسس اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈوکے مساوی 11 گولز ہیں۔ ارجنٹائن کے گیبریل باٹسٹوٹا ،جرمنی کے ہیلمٹ راہن ، انگلینڈ کے گیری لائنیکر ،پیرو کے ٹیوفیلو کیوبلاس ،جرمنی کے تھامس مولر اورپولینڈ کے گریگورز لاٹو کے بھی مساوی 10 گولز ہیں۔