چرچ آف پاکستان کے سربراہ و قومی پیغام امن کمیٹی کے مرکزی رہنما آر چ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے عبدالستار ایدھی کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے
آر چ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کا عبدالستار ایدھی کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت

مزید خبریں
لاہور۔8جولائی (اے پی پی):چرچ آف پاکستان کے سربراہ و قومی پیغام امن کمیٹی کے مرکزی رہنما آر چ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے عبدالستار ایدھی کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی زندگی خدمتِ خلق، ہمدردی اور انسانیت کی روشن مثال تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی نے اپنی پوری زندگی غریبوں اور بے سہارا افراد کی خدمت کے لیے وقف کر دی، ان کی انسان دوستی مذہب، نسل اور عقیدے کی تمام سرحدوں سے بالاتر تھی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا رضاکارانہ ایمبولینس نیٹ ورک ایدھی کا عظیم کارنامہ ہے۔عبدالستار ایدھی کے قائم کردہ ادارے آج بھی لاکھوں افراد کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی قومی فخر اور انسانیت کی لازوال علامت ہیں۔ایدھی کی شفقت اور انسان دوستی کا چراغ ہمیشہ روشن رہے گا۔








