پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی اسلام آباد کے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں، آخری حد تک اس معاملہ کو سیاسی طریقہ سے حل کرنے کی کوشش کریں گے، پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ دھرنے سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں، آخری …

راولپنڈی اسلام آباد کے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں، آخری حد تک اس معاملہ کو سیاسی طریقہ سے حل کرنے کی کوشش کریں گے، پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ دھرنے سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں، آخری حد تک اس معاملہ کو سیاسی طریقہ سے حل کرنے کی کوشش کریں گے، حکومت اس طرح کے ماحول کے حق میں نہیں جو لال مسجد کے واقعہ پر بنا تھا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخری حد تک کوشش کریں گے کہ مسئلہ کو سیاسی طریقہ سے حل کیا جا سکے، حکومت کی کوشش ہو گی کہ لال مسجد کے واقعہ کی طرح کا ماحول نہ بنے، حکومت اس طرح کے ماحول کے حق میں نہیں۔ رانا افضل نے کہا کہ حکومت احتیاط برت رہی ہے، ہم ان لوگوں کو سمجھتے ہیں، دھرنا دینے والے عام لوگوں کا نقصان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

Leave a Reply