مظفرگڑھ ،فوڈ اتھارتی کی کاروائی،ہزاروں کلو گلے سڑے آم تلف،بھاری جرمانہ عائد،ترجمان فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گلے سڑے آموں سے جوس کی تیاری ناکام بنا دی،ہزاروں کلو گرام گلے سڑے آم تلف،بھاری جرمانہ عائد کر دیا

مظفرگڑھ۔ 10 جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گلے سڑے آموں سے جوس کی تیاری ناکام بنا دی،ہزاروں کلو گرام گلے سڑے آم تلف،بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی ساوتھ پنجاب کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشن ساوتھ ون کی قیادت میں جتوئی روڈ پر جوس پلانٹ کا معائنہ کیا،فوڈ سیفٹی تیم نے مصر صحت جوسز بنانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 16 ہزار 700 کلو گلے سڑے آم تلف،کرکے جوس پلانٹ مالک کو 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا،ترجمان کے مطابق گلے سڑے آموں سے بھاری مقدار میں مینگو پلپ تیار کیا جانا تھا،خراب آموں کو اسٹور میں فریش اسٹاک کے ساتھ مکس کر کے رکھا گیا تھا،سٹوریج ایریا میں حشرات اور مردہ مکھیوں کی بھی بھرمار پائی گئی، ناقص آموں کے پلپ سے لاکھوں لیٹر جوس تیار کیا جانا تھا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا کا کہنا تھا کہ شہری ہمیشہ گھر میں بنے فریش جوس کو ترجیح دیں،انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کی سرکوبی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے

مزید خبریں