آئین و قانون کے حوالے سے ختم نبوت کے معاملے پر اب کوئی شک و شبہ نہیں،نہ ہی کسی قسم کا کوئی سقم باقی ہے، دھرنے کے پرامن حل کے لیے علماءکرام کی مذاکراتی کمیٹی قائم کردی گئی،وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی …
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
آئین و قانون کے حوالے سے ختم نبوت کے معاملے پر اب کوئی شک و شبہ نہیں،نہ ہی کسی قسم کا کوئی سقم باقی ہے، دھرنے کے پرامن حل کے لیے علماءکرام کی مذاکراتی کمیٹی قائم کردی گئی،وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئین و قانون کے حوالے سے ختم نبوت کے معاملے پر اب کوئی شک و شبہ نہیں اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی سقم باقی رہا ہے، علماءکرام کی مذاکراتی کمیٹی فیض آباد کے دھرنے کے پرامن حل کے لیے قائم کی گئی ہے۔ گزشتہ روزعلماءو مشائخ کے 30 رکنی وفد سے ہونے والی ملاقات میں بھی علماءو مشائخ نے ختم نبوت کے معاملے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اعلامیے میں یہ بات کہی ہے کہ یہ معاملہ اب مستقلا حل ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پیر حسین الدین شاہ کی زیر نگرانی میں بننے والی کمیٹی دھرنا مظاہرین کو قائل کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا مظاہرین کے ساتھ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی بھی ایک میٹنگ ہوئی ہے جس میں علماءکرام بھی موجود تھے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھرنے والوں کے خلاف آپریشن ملتوی کر کے معاملے کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز علماءکرام اور حکومتی نمائندوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اس مسئلے کو حل کرے گی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ علمائے کرام نے وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت اس کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔







