وزیراعظم کی چینی معاون وزیر خارجہ کونگ چوان یو سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک چین تزویرانی تعاون کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دونوں اقوام کی ترقی کےلئے پرامن ہمسائیگی کا وژن رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات چینی معاون وزیر خارجہ کونگ چوان یو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوںنے منگل کو وزیراعظم آفس میں وفد کے ہمراہ ان …

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک چین تزویرانی تعاون کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دونوں اقوام کی ترقی کےلئے پرامن ہمسائیگی کا وژن رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات چینی معاون وزیر خارجہ کونگ چوان یو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوںنے منگل کو وزیراعظم آفس میں وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ وہ پاک چین سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے آٹھویں دور کےلئے پاکستان کے دورے پر ہیں۔

Leave a Reply