اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ پر زور دیا ہے کہ طلبہ کی تعداد میں اضافے کے ساتھ اساتذہ کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا جائے، تعلیم کے ساتھ مختلف ہنر سکھانے کے پروگرام سے ناخواندہ افراد کو روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئر پرسن رزینہ عالم …
صدر ممنون حسین کی این سی ایچ ڈی کی چیئر پرسن رزینہ عالم سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ پر زور دیا ہے کہ طلبہ کی تعداد میں اضافے کے ساتھ اساتذہ کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا جائے، تعلیم کے ساتھ مختلف ہنر سکھانے کے پروگرام سے ناخواندہ افراد کو روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئر پرسن رزینہ عالم سے منگل کو ایوان صدر میںگفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے نے صدر مملکت کو نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ کی سالانہ رپورٹ 2016 ءکی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت،انجینئر محمد بلیغ الرحمان اور دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کمیشن کے زیر اہتمام تعلیم کے ساتھ مختلف ہنر سکھانے کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ناخواندہ افراد کو تعلیم کے ساتھ ہنر مند بنانے سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئرمحمدبلیغ الرحمن نے صدر مملکت کو بتایا کہ ملک میں ہزاروں کی تعداد میں لٹریسی سینٹر فعال کر دیے گئے ہیں۔ صدر ممنون حسین نے کمیشن کی انتظامیہ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔







