اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان سے متعلق سوشل میڈیا اور کچھ ٹی وی چینلز اور اخبارات میں حقائق سے منافی خبریں نشر کی گئیں۔ صدرآزادکشمیر ایک چیئرٹی پروگرام میں موجود تھے جس کا انعقاد کوسٹ فار ایجوکیشن نامی ایک تنظیم نے کیا تھا۔ یہ تنظیم آزادکشمیر میں ایجوکیشن کے فروغ کیلئے فنڈ ریزنگ کرتے ہیں۔ آزادکشمیر کے …
سردار مسعود خان سے متعلق سوشل میڈیا اور کچھ ٹی وی چینلز اور اخبارات میں حقائق سے منافی خبریں نشر کی گئی ہیں، صدارتی ترجمان آزاد کشمیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان سے متعلق سوشل میڈیا اور کچھ ٹی وی چینلز اور اخبارات میں حقائق سے منافی خبریں نشر کی گئیں۔ صدرآزادکشمیر ایک چیئرٹی پروگرام میں موجود تھے جس کا انعقاد کوسٹ فار ایجوکیشن نامی ایک تنظیم نے کیا تھا۔ یہ تنظیم آزادکشمیر میں ایجوکیشن کے فروغ کیلئے فنڈ ریزنگ کرتے ہیں۔ آزادکشمیر کے کچھ تعلیمی اداروں کو مالی سپورٹ کرتے ہیں۔ صدارتی ترجمان کے مطابق اس پروگرام کے دو حصے تھے پہلے حصے میں صدر گرامی نے تقریر کی جو کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے بارے میں تھی۔ پروگرام کے دوسرے حصے میں تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر احسن نے تقریر کی۔ اس کے بعد کلچرل شو شروع ہوا جو صدرگرامی کوانتہائی ناگوار گزرا۔تو صدرگرامی نے پروگرام کے منتظمین سے اجازت لینی چاہی جس پر وہاں پر موجود کچھ لوگوں نے صدرگرامی سے درخواست کی ان کے کچھ سوالات و جوابات کی نشست ہوگی تاہم صدرگرامی فوراً اس پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے۔ کلچرایونٹ کے دوران انڈین گانے بھی صدرگرامی کے کہنے پر بند کروائے گئے۔ اس پروگرام میں عورتیں ،بچے اور صحافی حضرات بھی موجود تھے جو اس بات سے بخوبی واقف ہیں لیکن بعد میں مختلف کلپس کو اکٹھا جوڑ کر صدرگرامی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا جس میں کوئی حقیقت نہ ہے۔صدارتی ترجمان نے مزید بتایا کہ اس طرح کے پروپیگنڈا کا مقصد صرف تحریک کشمیر کو نقصان پہنچانا ہے مگر آزادکشمیر کے باشعور اور پڑھے لکھے لوگ ایسے من گھڑت پروپیگنڈوں سے بخوبی واقف ہیں ۔







